ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب اجمیرمیں فقیرکوپیٹاگیا اویسی نے کہا،مسلسل لنچنگ گوڈسے کی ہندوتوا سوچ کانظریہ

اب اجمیرمیں فقیرکوپیٹاگیا اویسی نے کہا،مسلسل لنچنگ گوڈسے کی ہندوتوا سوچ کانظریہ

Wed, 25 Aug 2021 11:53:08    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍اگست(آئی این ایس انڈیا) اجمیرمیں ایک فقیر اور اس کے بیٹے کو پانچ لوگوں نے پیٹا۔ویڈیوکے وائرل ہونے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اس معاملے میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔واقعہ رام گنج تھانہ علاقہ کا ہے۔

پولیس کےمطابق یہ مسلم خاندان کانپور، یوپی کا رہنے والا ہے۔ وہ رام گنج تھانہ علاقے میں بھیک مانگ رہا تھا،جہاں پانچ لوگوں نےاس کی پٹائی کی۔

ملزمان نے انہیں پاکستان جانے کا بھی کہا۔ وائرل ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ایک شخص پر حملہ کر رہے ہیں ، اس دوران اس کے بیٹے کے ساتھ بدتمیزی کی جا رہی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے اسدالدین اویسی نے بھی اس ویڈیو کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے –

وراٹ ہندوتوادی کبھی اپنے آپ کو وراٹ محسوس کرنے کے لیے کسی مسلمان فقیر کو قتل کرتا ہے ، اور کبھی بھیڑ جمع کرتا ہے اور چوڑی بیچنے والے کو مارتا ہے۔ یہ کم ظرفی گوڈسے کی ہندوتوا سوچ کا نتیجہ ہے۔ اگر معاشرے نے اس سوچ کا مقابلہ نہیں کیا تو یہ کینسر کی طرح پھیلتا رہے گا۔


Share: